ملک بھر میں جہاں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ عمل میں لایا جارہا ہے وہیں دلی ممبئی کے زائرین اجمیر شریف درگاہ میں ملک کی امن و سلامتی کے لیے دعا مانگ رہے ہیں۔
امن و امان اور انسانیت کا مرکز حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ جہاں سبھی کی مرادیں خوشیوں کے دامن سے بھر جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ اس مبارک مقام پر آکر خصوصی دعا کا اہتمام کر رہے ہیں۔
زائرین اجمیر شریف درگاہ میں خصوصی دعا مانگ رہے ہیں ایسے ہی مختلف زائرین کا وفد دلی سے اجمیر پہنچا جہاں انہوں نے ملک میں حالات بہتر ہونے کی دعا مانگی تو ساتھ ہی نوجوان مظاہرین کی سلامتی کی بھی دعا مانگی ممبئی سے اجمیر آئے حاجی عبدالمنان شیخ نے بتایا کہ وہ خواجہ سے امن وامان کی خیر مانگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق چیف جسٹس سے خاص بات چیت
اطلاع کے مطابق اجمیر شریف درگاہ کے عطا نور میں دعا کا انعقاد ہوا جہاں درگاہ خادم سید عارف حسین عثمانی اشرفی نے سبھی کی دستار بندی کی اور تبرک پیش کیا۔