سلطان الہند عطائے رسول کی بارگاہ میں 808 ویں عرس کے موقع پر لاکھوں زائرین اجمیر پہنچے، جہاں سیاسی پارٹی اور ان کے رہنماؤں نے بھی خواجہ صاحب کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر بھیج کر اپنی حاضری درج کرائی۔
اسی طرح اب ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے بھی خواجہ صاحب کے عرس مبارک کے موقع پر خاص پیغام بھیجا گیا۔ تلنگانہ مائنورٹی فائنینس کارپوریٹر چیئرمین سید اکبرالدین نے اجمیر پہنچ کر اپنے کارکنان کے ساتھ درگاہ میں حاضری دی اور صوبے میں خوشحالی کی دعا مانگی۔
اس موقع پر آل انڈیا مجلس۔ے۔اتحادالمسلمین کے چیف اسدالدین اویسی کے لیے بھی خاص دعا کی گئی اور ان کی جانب سے بھی خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری درج کروائی گئی۔