ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں شدید گرمی سے پریشان شہر کے باشندگان نے راحت کی سانس لی۔
آپ کو بتادیں کہ شدید گرمی کے باعث یہاں لوگ کئی دنوں سے بارش کے منتظر تھے۔ درگاہ علاقے کے لوگوں کو بھی بارش سے کافی راحت ملی ہے۔
موسلا دھار بارش کے سبب خشک پڑے ندی نالے پانی سے بھر گئے، لوگوں نے بھیک کر بارش کا خوب لطف لیا۔
درگاہ علاقے میں مقیم محمد رفیق خان نے بتایا کہ 'مسلسل کئی دنوں سے شدید گرمی کے باعث ہم لوگ کافی پریشان تھے اور مسلسل بارش کی دعائیں بھی کی جا رہی تھیں۔
مزید پڑھیں:
اجمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1300
مزید یہاں کے کسانوں نے بھی بارش ہونے سے خوشی کا اظہار کیا۔ کیونکہ یہ موسم خاص طور پر دھان کی فصل کی بوائی کا ہوتا ہے اور ایسے میں بارش کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔