امریکی پاسداران انقلاب کی اکائی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ ایران نے عراق میں قائم امریکی ٹھکانوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور بڑھ گئی ہے۔
اس دوران راجستھان کے اجمیر میں عقیدت مندوں نے دونوں ملکوںں کے درمیان جاری تنازع کے جلد ختم کے لیے دعا و مناجات کی۔
یہی وجہ ہے کہ اجمیر شریف درگاہ میں امن امان کے لیے خاص دعا کا اہتمام کیا گیا جہاں درگاہ شریف کے خادموں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے آئے زائرین نے بھی دعا میں شرکت کی۔
اس دوران گدی نشیں ایس ایف حسن نے کہا کہ اس طرح کی کشیدگی سے امن وامان کی فضا خراب ہوگی اور اسلام تنازع کو پسند نہیں کرتا اسی لیے یہاں دعا کا اہتمام کیا گیا تاکہ دونں ملکوں کے درمیان جاری تنازع کا ختم ہو سکے
انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ انسانیت کے علمبردار ہیں اور امن کی مثال ہیں اسی لیے ان کی درگاہ میں تمام زائرین نے دعا کا اہتمام کیا۔