ETV Bharat / city

جےپور: پانچویں بورڈ امتحانات میں طلبہ کو پریشانی کا سامنا

پانچویں بورڈ امتحانات کے ٹائم ٹیبل محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کر دیے گئے ہیں۔ پانچویں درجے کے بورڈ امتحانات 24 مارچ سے شروع ہوجائیں گے۔

Jaipur: Students face trouble in fifth board examinations
جےپور: پانچویں بورڈ امتحانات میں طلبہ کو پریشانی کا سامنا
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:35 AM IST

پانچویں بورڈ میں اردو کا امتحان وہی طلبہ دے سکتے ہیں جو یا تو مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا پھر اردو میڈیم کے اسکولوں میں ہیں۔ اس کے علاوہ جو بھی طالب علم سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں ہیں جہاں اردو میڈیم نہیں ہے وہ اردو کا امتحان کیسے دے گا اس بارے میں بھی کوئی بھی معلومات شائع نہیں کی گئی ہے۔

جےپور: پانچویں بورڈ امتحانات میں طلبہ کو پریشانی کا سامنا

اس وجہ سے سینکڑوں طالب علم کافی زیادہ پریشان ہیں۔ اس لیے یہاں بڑا سوال یہ ہے کہ آخر ان طلبہ کا کیا ہوگا جو اردو میڈیم اور مدرسوں میں نہیں پڑھ کر دیگر اسکولوں میں اردو سبجیکٹ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس پورے معاملے کو لے ای ٹی وی بھارت کی جانب سے کئی بار خبروں کو شائع کیا جا چکا ہے۔

ریاستی اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ ٹائم ٹیبل میں اس طرح سے بڑی بھول کرنا کافی زیادہ غلط بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ایسا لگ رہا ہے جیسے اردو زبان تعصب کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے جو اعلیٰ افسران ہیں وہ اردو کے حق میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں ابھی تک اردو سے متعلق رپورٹ تک محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری کی جانب سے طلب نہیں کی گئی ہے۔ اگر جلد ہی اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی تو ہم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.