سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے شہر اجمیر میں واقع بڑے پیر صاحب کی وادیوں میں چلا شریف پر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ غوث پاک کا عرس منایا گیا، ایک روزہ عرس مبارک میں ریاست راجستھان اور ملک بھر سے عقیدت مند بڑے پیر صاحب کے چلے میں شرکت کرنے کے لیے یہاں آئے تھے
اس موقعے پر صوفیانہ کلام کے ساتھ قل کا انعقاد ہوا جس کی صدارت چلا شریف کے متولی سید افسر علی نے کی، قل کی محفل میں اجمیر درگاہ شریف کے شاہی قوال اسرار حسین نے رنگ پڑھا، اور پھر فاتحہ کی رسم میں قادریہ سلسلہ کا شجرہ بھی پڑھا گیا اور تمام عقیدتمندوں کیلئے سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی گئی،اس موقعے پر عقیدت مندوں کے ذریعے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ کا مزار ایران کے شہر بغداد میں ہے جو لوگ وہاں نہیں جا پاتے وہ اجمیر شریف میں ان کا عرس کا عرس بڑے پیر صاحب کے چلے پر مناتے ہیں۔