بنگلور کے مسلم رہنما ایوب خان اور ناظمہ خان کے زیر سرپرستی ضمیر احمد کے یوم پیدائش پر درگاہ کے لنگر خانہ میں ضرورت مندوں کو کھانے کے پیکٹ اور عبادت کے لیے جائے نماز تقسیم کی گئیں۔
درگاہ کے خادم شیخ زادہ نافع چشتی نے بتایا کہ کرناٹک کے مشہور و معروف مسلم رہنما بی زیڈ ضمیر احمد تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے بہت ہمدردی رکھتے ہیں اور غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے ہمیشہ مصیبت میں کھڑے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کرناٹک کی عوام انہیں پسند کرتی ہے اور ان کا یوم پیدائش جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
اجمیر شریف میں بھی ان کا 55واں یوم پیدائش حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کا تحفہ پیش کرکے منایا گیا۔
مزید پڑھیں:اجمیر: ٹی وی اداکارہ شیلی شکلا اور مصنف راجیش بیری نے درگاہ میں دی حاضری
بی زیڈ ضمیر احمد کی یومِ پیدائش یکم اگست انیس سو چھیاسٹھ میں ٹمکور علاقے میں ہوئی۔ ریاست کرناٹک سے بی زیڈ ضمیر احمد انڈین نیشنل کانگریس پارٹی میں ایک بڑا نام ہے اور مسلم سماج میں اچھی خاصی مضبوط پکڑ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ چمرہ جپٹ سیٹ سے چار بار رکن اسمبلی رہے ہیں۔