ETV Bharat / city

اجمیر سے روانہ ہوئی پہلی الیکٹرک ٹرین - سینئر ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر ٹریکشن پنکج مینا

راجستھان میں نارتھ ویسٹرن ریلوے اجمیر ڈویژن کے لیے آج ایک تاریخی لمحہ بن گیا جب ڈویژن کے اجمیر اسٹیشن سے پہلی برقی ٹرین اجمیر سے دہلی کی جانب روانہ کی گئی۔

representation image
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 1:12 PM IST

اجمیر۔ سرائے روہیلا (دہلی) جن شتابدی اسپیشل ٹرین صبح 5:40 بجے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بغیر کسی تقریب کے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر سینئر ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر ٹریکشن پنکج مینا ، اسٹیشن ڈائرکٹر آرایل۔ دیوڑا ، اسٹیشن منیجر سریش چندر بھاردواج موجود تھے۔

اس برقی ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں میں بھی جوش و خروش دیکھا گیا۔ ٹرین اپنے پہلے سے طے شدہ وقت پر 11 بجکر 35 منٹ پر دہلی کے سرائے روہیلہ پہنچے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈویژن کی جانب سے پہلے’چیتک ایکسپریس‘ کو الیکٹرک ٹرین کے طور پر منتخب کیا گیا تھا ، لیکن کورونا کی وجہ سے آخری وقت میں جن شتابدی کا انتخاب کیا گیا ۔

دہلی احمد آباد کے درمیان جاری بجلی کے کام دہلی سے اجمیر تک مکمل ہوچکے ہیں،جس کے بعد یہ ٹرین چلائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.