ETV Bharat / city

نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ - گستاخی بھرا ویڈیو

پیغمبر اسلام محمد مصطفیﷺ کے خلاف ناگوار الفاظ استعمال کر کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور عاشق رسول کی دل آزاری کرنے والے گستاخ نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اجمیر شریف میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 8:55 PM IST

سوشل میڈیا کے ذریعے نبی پاک حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی بھرا ویڈیو گستاخ نرسنگھا نند سرسوتی کے ذریعہ شیئر کیا گیا۔ اس کی وجہ سے ملک بھر کے عاشق رسول میں غصہ دیکھا جا رہا ہے۔

نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

اجمیر شریف درگاہ کے خادموں اور مقامی مسلمانوں نے درگاہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ خادم حاجی سید عمران چشتی کے مطابق پیغمبر اسلام تمام عالم کے لئے رحمت اللعالمین ہیں اور تمام مذاہب کے لوگ ان کا ادب و احترام کرتے ہیں۔ عوام میں امن قائم رکھنے کے لیے مذہبی دشمنوں کے خلاف حکومت ہند کو بھی سختی کرنی چاہیے۔

درگاہ تھانہ پولیس افسر دلبیر سنگھ نے مقدمہ درج کر عاشق رسول کو یہ یقین دلایا ہے کہ گستاخ رسول کے خلاف جلد کارروائی انجام دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.