ETV Bharat / city

درگاہ اجمیر میں امام حسینؓ کے تعزیہ کا دیدار کرنے کے لیے عقیدتمندوں کا ہجوم - ماہ محرم کے آغاز

نواسۂ رسولﷺ حضرت حسینؓ کی شہادت کی یاد میں مجالس اور نوحہ خوانی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور تعزیے بھی بنائے جاتے ہیں۔ اجمیر میں موجود چاندی سے بنا تعزیہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس تعزیہ کو حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں عقیدت مندوں کو دیدار کے لیے رکھا گیا ہے۔

درگاہ اجمیر میں امام حسینؓ کے تعزیہ کا دیدار کرنے کے لیے عقیدتمندوں کا ہجوم

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 3:49 PM IST

حضرت امام حسینؓ کی یاد میں بنائے گئے اس تعزیہ کو 40 کیلو چاندی سے تیار کیا گیا تھا جب کہ اسے دیکھنے کے لیے عقیدتمندوں کا ہجوم ہے اور جو تعزیہ کی اپنے موبائل میں تصویر کشی کررہے ہیں۔

درگاہ اجمیر میں امام حسینؓ کے تعزیہ کا دیدار کرنے کے لیے عقیدتمندوں کا ہجوم

ماہ محرم الحرام کے دوران دنیا بھر میں مسلمان جنگ کربلا میں نواسۂ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کو یاد کرتے ہیں۔ درگاہ اجمیر شریف کے محفل خانہ میں رکھے 40 کیلو چاندی کے تعزیہ کا عقیدتمند دیدار کرتے ہوئے شہادت حضرت حسینؓ کو یاد کرتے ہیں۔

ایک مرید نے یہ تعزیہ اپنی منت پوری ہونے پر درگاہ کو پیش کیا تھا جس کے بعد سے اسے ہر سال 5 تا 8 محرم کو درگاہ اجمیر شریف کے محفل خانے میں رکھا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں عقیدت مند اس کا دیدار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر میں بابا فرید کا چلہ شریف زائرین کے لیے کھول دیا گیا

ماہ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی امام حسینؓ کی یاد میں مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور بعض عقیدت مند اپنے گھروں میں نیاز کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسلمان یکم محرم سے یوم عاشورہ تک روزے بھی رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.