راجستھان کے اجمیر شہر میں گذشتہ دنوں پیش آئے ہجومی تشدد معاملے میں ایک جانب جہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے گہلوت حکومت پر یوگی حکومت کے نقش قدم پر چلنے کا الزام عائد کیا وہیں، اس معاملے میں قومی اقلیتی کمیشن نے راجستھان چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دنوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔
اقلیتی کمیشن کے ذریعہ ارسال کی گئی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ انکوائری رپورٹ سات دن کے اندر کمیشن کو پیش کریں اور قصواروں کو جلد ضمانت دینے کے معاملے میں متعلقہ پولیس افسران کے کردار کی تفتیش کریں اور ان کے خلاف بھی سخت سے سخت کارروائی کریں۔
غور طلب ہے کی اس تشدد معاملے کی شکایت اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین سید افشاں چشتی نے قومی اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین عاطف رشید سے کی تھی۔
مزید پڑھیں: اجمیر: فقیر کی پٹائی معاملہ میں ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے راجستھان سیکریٹری تاج محمد کی قیادت میں ایک ڈیلیگیشن نے اجمیر ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہیت کو ہجومی تشدد کی واردات کو انجام دینے والے شرپسندوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔