ETV Bharat / city

بارہ مئی کو کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 4:47 PM IST

علمائےکرام نے حضرت محمد ﷺ کی ایک حدیث ثریا ستارہ کا ذکر کرتے ہوئے عالمی وبا کے خاتمے یا اسکے اثرات میں کمی کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

corona virus
corona virus

علمائے کرام نے اجمیر میں آئندہ 12 مئی کو کورونا وائرس کے خاتمے یا اس کے اثرات کے کم ہونے کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

12 مئی کو کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان

علمائےکرام نے حضرت محمد ﷺ کی ایک حدیث ثریا ستارہ کا ذکر کرتے ہوئے عالمی وبا کے خاتمے یا اسکے اثرات میں کمی کے امکان کا اظہار کیا ہے۔ اجمیر شریف درگاہ کے ایک خادم حاجی سید عمران چشتی نے اس کے متعلق بتایا کہ بارہ مئی کو جب ثریا ستارہ طلوع ہوگا تو کورونا وائرس وبا سے نجات مل جائے گی۔
واضح ہو کہ محمدؐ کے دور میں پھلوں پر بیماری لگی تھی تب فرمایا گیا تھا کہ ثریا ستارہ طلوع ہونے تک کوئی بھی پھل کا کاروبار نہ کرے۔ ثریا ستارہ جب طلوع ہوا تو اس وقت پھیلی وبا کا خاتمہ ہوا۔

ثریا ستارہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت امام ابو حنیفہؓ فرماتے ہیں جس وقت ثریا ستارہ طلوع ہوتا ہے اس وقت زمین پر جس شہر یا ملک میں وبا پھیلی ہوتی ہے اس میں تخفیف ہوجاتی ہے یا ختم ہو جاتی ہے۔ ماہرین علم نجوم کے مطابق یہ ستارہ 12 مئی کو صبح صادق کے وقت طلوع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.