ETV Bharat / city

اے آئی یو ڈی ایف کے رکن اسمبلی کی اجمیر درگاہ پر حاضری - All India United Democratic Front MLA arrives at Ajmer

راجستھان کے اجمیر شہر میں واقع درگاہ شریف پر پہنچے آسام کے رکن اسمبلی کریم الدین نے ضمنی انتخاب اور اے آئی یو ڈی ایف کے قومی صدر مولانا بدرالدین اجمل قاسمی کے لیے دعائیں کیں۔

http://10.10.50.70:6060/reg-lowres/15-October-2021/rj-ajm-01-asam-mla-pkg-rjur10001_15102021130450_1510f_1634283290_495.mp4

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 12:27 PM IST

اجمیر: 'آل انڈیایونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (AIUDF) آئندہ ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی اور بی جے پی حکومت کی مذہب کے نام پر لوگوں کو بانٹنے کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ AIUDF ہمیشہ تمام مذاہب کے حق کی آواز بلند کرتی آئی ہے۔' یہ باتیں یک روزہ سفر کے دوران راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دینے پہنچے AIUDF کے سنائیں اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی کریم الدین نے کہی۔

ویڈیو دیکھیے

انہوں نے مزید کہا کہ AIUDF پارٹی کو آئندہ تیس اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل ہونے کی امید ہے۔ رکن اسمبلی نے درگارہ پر عقیدت کے پھول پیش کر کے زندگی میں کامیابی کی دعا کی۔

درگارہ پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ AIUDF رہنما بدرالدین اجمل کی قیادت میں آسام کے عوام میں بی جے پی کو درکنار کرے گی اور دو سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں: اعظم خان کی صحتیابی اور رہائی کے لیے اجمیر درگاہ پر دعا

نجیب کی برآمدگی کب ہوگی؟ گمشدگی کے پانچ سال مکمل

رکن اسمبلی کو اجمیر شریف درگاہ کی زیارت سید عزیز احمد چشتی نے کرائی اور دربار کی دستار بندی کر کے تبرک پیش کیا۔ اس خاص موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر اور رکن پارلیمان مولانا بدرالدین اجمل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.