ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: اجمیر میں پھنسے چار ہزار زائرین حکومتی امداد کے منتظر - ajmer Visitors waiting for govt help news in urdu

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر دو میعادوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا، اس دوران ملک کے متعدد مقامات پر لاکھوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ajmer: four thousand Visitors waiting for govt help
لاک ڈاؤن: اجمیر میں پھنسے چار ہزار زائرین حکومتی امداد کے منتظر
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 3:33 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کی پھیلاؤ کے چین کو توڑنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کثیر تعداد سے گلزار رہنے والی اجمیر شریف درگاہ پر بھی اب سناٹا پسرا ہوا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ درگاہ شریف زیارت کرنے پہنچے چار ہزار سے زیادہ زائرین لاک ڈاؤن کی وجہ سے اجمیر میں ہی پھنسے ہوئے ہیں۔

ویڈیو

سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں ہمیشہ عقیدتمندوں کا ہجوم نظر آتا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب درگاہ عام زائرین کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ایسے میں لاک ڈاؤن سے قبل اجمیر پہنچے چار ہزار زائرین یہی پھنسے رہ گئے جنہیں اب اپنے شہر جانے کی بے چینی ہے۔ حالانکہ درگاہ کمیٹی نے پی یم او میں ان زائرین کے اجمیر میں پھنسے ہونے کی اطلاع دے دی ہے اور مطالبہ بھی کیا ہے کی ان کی واپسی کے انتظامات بھی کیے جائیں۔

اجمیر میں پھنسے زیادہ تر زائرین کا تعلق تلنگانہ سے ہے ان کے ساتھ چھوٹے بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ان چار ہزار زائرین کو درگاہ علاقے میں ہی رکھا گیا ہے جہاں مقامی تنظیموں کی جانب سے کھانے پینے اور میڈیکل کا پورا دھیان رکھا جارہا ہے۔ ایسے میں ان کو بس انتظار ہے تو لاک ڈاؤن کے کھلنے کا یا پھر ان کے شہر روانگی کے انتظامات کا۔

اس موقعے پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک زائرین بتایا کہ' وہ لوگ تقریباً ایک ماہ سے یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کی ریاستی حکومت اور اویسی بردران سے حیدرآباد واپسی کے لیے امداد طلب کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.