ETV Bharat / city

اجمیر: خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر زائرین کا داخلہ ممنوع

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 6:57 AM IST

اجمیر کی ضلع انتظامیہ نے شہر میں 12 گھنٹے کے نائٹ کرفیو کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں اب گائیڈ لائن کے مطابق مذہبی مقامات میں صرف انتظامیہ اور خدام کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی اور یہ حکم درگاہ خواجہ اجمیریؒ میں بھی نافذ ہوگا۔ خادم درگاہ کے علاوہ عام عقیدت مندوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اجمیر: خواجہ غریب نواز کے درگاہ پر زائرین کے داخلے پر پابندی

ریاست راجستھان میں کورونا وبا کے مدنظر گہلوت حکومت کی گائیڈ لائن عوام کے لئے سخت کردی گئی ہے۔ اجمیر کے ضلع انتظامیہ نے تمام محکموں اور ان کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور کووڈ 19 گائیڈ لائن کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت کے مطابق 16 اپریل سے شہر میں کرفیو کے وقت کو بڑھا دیا گیا ہے۔اب ریاست میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گی۔16 اپریل سے ضلع بھر میں دکانیں بند کروا دی جائی گی، اس کے علاوہ شادی پروگرام اور جنازہ میں شرکت کے لئے صرف پچاس افراد کو ہی اجازت دی گئی ہے۔وہیں گائیڈ لائن کے مطابق اب مذہبی مقامات میں صرف انتظامیہ اور خادم ہی درگاہ جا سکیں گے، دیگر عقیدت مندوں پر پابندی عائد رہے گی۔

واضح رہے کہ راجستھان حکومت نے بدھ کے روز کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات (کووڈ ۔19) کے پیش نظر تمام شہروں میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کے 12 گھنٹے کے رات کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 10 اپریل سے 30 اپریل تک ریاست کے 9 شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ کیا تھا۔

غور طلب ہے کہ رمضان مبارک کا مہینہ چل رہا ہے، ایسے میں اجمیر درگاہ میں زائرین عبادت کی غرض سے ہی حاضری دیتے ہیں لیکن اب انہیں بھی گزشتہ برس کی طرح درگاہ کے باہر سے ہی اپنی حاضری دینی ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے ریاستی تعلیمی بورڈ کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے اجمیر کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کلاس 8 ، 9 اور 10 کے طلباء کو اگلی کلاسوں میں ترقی دے۔ ریاست کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا سے بات چیت کے بعد گہلوت حکومت نے یہ فیصلہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.