شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بڑھتے احتجاج کے درمیان ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد کے جوہا پورہ میں شاہین باغ کی طرز پر احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔
احمدآباد میں یکے بعد دیگرے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو رہے ہیں اور بہت دنوں کی کاوشوں کے بعد جوہا پورہ میں شاہین باغ کی حمایت میں خواتین نے احتجاج پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جوہا پورہ علاقے میں ہورے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کر سی اے اے، این آر سی اور ایم پی آر کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے ہماری شہریت کو اثر پڑرہا ہے ہم یہیں پیدا ہوئے ہے اس کے باوجود ہم سے ہماری شہریت کا ثبوت مانگا جارہا ہے۔
مظاہرے میں شامل خواتین نے مزید کہا کہ ہم اپنے گھروں کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اپنے آئین کو بچانے کے لیے گھر سے باہر نکلے ہیں اور جب سے سی اے اے واپس نہیں لیا جاتا تب تک غیر معینہ مدت تک ہم مظاہرے پر بیٹھے رہیں گے اب ہم خاموش نہیں بیٹھنے والے ہیں بلکہ ہم اپنی حق کی آواز اٹھاتے رہیں گے.