ETV Bharat / city

'وسیم رضوی کو سخت سے سخت سزا دی جائے'

یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی وی نے قرآن شریف کو نشانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے کہ قرآن کی 26 آیات کو ہٹا دیا جائے جس پر پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔

'وسیم رضوی کو سخت سے سخت سزا دی جائے'
'وسیم رضوی کو سخت سے سخت سزا دی جائے'
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 7:07 PM IST

احمدآباد کی شاہی جامع مسجد میں علمائے اہل سنت کی مرکزی تنظیم نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر کے حکومت ہند سے وسیم رضوی کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

اس تعلق سے احمدآباد کی جامع مسجد کے شاہی امام مفتی محمد شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ 'آج علمائے اہل سنت مرکزی تنظیم کے تمام اراکین، علماء اور مفتیان نے احمد آباد کی شاہی جامع مسجد میں ایک میٹنگ کی'۔

'وسیم رضوی کو سخت سے سخت سزا دی جائے

انہوں نے کہا کہ 'ہم لوگ اس لیے اکٹھا ہوئے تھے کیونکہ وسیم رضوی نے ایک بڑی گستاخی کی ہے۔ سپریم کورٹ کے اندر اس نے درخواست ڈالی ہے کی کہ قرآن شریف کے اندر 26 آیت کو منسوخ کیا جائے۔ اس مسئلہ کے مشورے کے لیے ہم لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں'۔

اس موقع پر یہ قرارداد منظور کی گئی کہ 'قرآن شریف اللہ کی ایک ایسی کتاب ہے، جس میں آیت تو بڑی بات ہے ایک اعراب یعنی زیر زبر نقطے کا بھی سے پھیر بدل نہیں ہو سکتا۔ دنیا کا بڑا سے بڑا عالم ہوں مفتی ہو اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کر سکتا'۔

انہوں نے کہا کہ 'علمائے اہل سنت اور دانشوران قوم وسیم رضوی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وسیم رضوی وقتاً فوقتاً اسلامی کتاب، ہمارے اکابرین، صحابہ اور صحابیات کے تعلق سے گستاخانہ کلمات بولتا رہتا ہے۔ اس لیے وہ تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے اب قرآن شریف تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت ہند سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وسیم رضوی کو فورا گرفتار کیا جائے اور اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.