جب ای ٹی وی بھارت نمائندہ نے ان سبزی فروشوں سے پوچھا کہ آپ کے کورونا کے قہر کے باوجود ماسک کیوں نہیں پہنا ہے تو یہ لوگ ایک سے بڑھ کر ایک بہانے بناتے نظر آئے۔
ان سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے ماسک پہنتے ہیں اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہیں لیکن ابھی گرمی کی وجہ سے ماسک اتار دیا ہے۔
ایک اور سبزی فروش کا کہنا تھا کہ جب پولیس کا دورہ ہوتا ہے تو ہم لوگ فوراً ماسک پہن لیتے ہیں پھر اس کے بعد ماسک اتار دیتے ہیں۔
ان لوگوں نے مزید کہا کہ وہ کئی بار ماسک نہ پہننے پر جرمانہ بھی دے چکے ہیں لیکن پورے دن شدید گرمی میں رہنے کی وجہ سے وہ ماسک اتار دیتے ہیں۔
ایک شخص کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے دم گھٹنے لگتا ہے اور بیچینی ہونے لگتی ہے۔ اس لیے وہ زیادہ تر وقت تک ماسک نہیں لگا پاتے، تو کچھ لوگوں نے ماسک پہننے کا جیسے ہی سوال پوچھا گیا تو فوراً ماسک پہن لیا اور کہا کہ ماسک ہر وقت ہمارے پاس رہتا ہے بس ابھی اتارا تھا۔
ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی جگہ لوگ اگر ماسک پہنے بغیر رہتے ہیں تو کورونا کس حد تک بڑھ سکتا ہے، ویسے بھی گجرات میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا اور گجرات میں کورونا وائرس کی کل تعداد 110971 کو تجاوز کر چکی ہے۔