ETV Bharat / city

گجرات میں جھگیوں کے انہدام پر سپریم کورٹ کی عبوری روک

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 2:13 PM IST

سپریم کورٹ نے منگل کو ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے گجرات میں 5000 جھگیوں کو مسمار کرنے پر روک لگا دی۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والے سینئرایڈوکیٹ کولن گونزالویز کے دلائل سننے کے بعد جھگیاں توڑنے پر روک لگا دی۔

بنچ نے گجرات حکومت کو کل تک حالات کو جوں کا توں برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ عدالت عظمیٰ کل اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

بنچ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت اور وزارت ریلوے کو نوٹس بھی جاری کئے ہیں اور ان سے جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔

سماعت کے دوران گونزالویز نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ گجرات ہائی کورٹ نے 2016 میں کچی آبادیوں کو مسمار کرنے پر روک لگا دی تھی- لیکن اب اس نے پابندی ختم کر دی ہے- جس کے بعد حکومت نے کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ کی آمد سے پہلے جھونپڑی خالی کرنے کا نوٹس

قابل ذکر بات یہ ہے کہ درخواست گزاروں کی طرف سے بتایا گیا کہ ریاستی حکومت آج رات تک ان کچی آبادیوں کو مسمار کر دے گی جس پر عدالت عظمیٰ نے روک لگانے کا عبوری حکم جاری کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.