ETV Bharat / city

احمدآباد میں پھنسے مزدور اترپردیش روانہ - corona virus

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے اس دوران بڑی تعداد میں غیر ریاستی مزدور مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں، روزی روٹی اور کمائی کا ذریعہ بند ہونے سے یہ تمام مزدور اب اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : May 12, 2020, 6:28 PM IST

احمدآباد میں بڑی تعداد میں یوپی، بہار، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے مزدور جو روزی روٹی کمانے اور روزگار حاصل کرنے احمد آباد آئے تھے اب لاک ڈاؤن سے پریشان ہو کر کسی بھی حال میں اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔

اس تعلق سے احمد آباد کے مکتم پورا علاقے کے کاؤنسلر سمیر خان پٹھان نے مزدوروں کی مدد کرتے ہوئے، احمدآباد میں پھنسے مزدوروں کو احمدآباد سے اتر پردیش کے لیے روانہ کیا۔

کاؤنسلر سمیر خان نے بتایا کہ احمدآباد میں بڑی تعداد میں دوسری ریاستوں کے مزدور پھنسے ہوئے ہیں اور اب وہ اپنے گھر جانا چاہتے ہیں جس کے لیے انھوں نے مزدوروں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی۔

مکتم پورا وارڈ کے کاؤنسلر سمیر خان پٹھان نے اس سے قبل بھی پانچ سو مزدوروں کو کلکٹر کی مدد سے ایس ٹی بس کے ذریعے اترپردیش کے لیے روانہ کیا تھا اور آج ایک بار پھر 218 مزدوروں کو انہوں نے اتر پردیش کے لیے روانہ کیا۔

احمدآباد میں پھنسے مزدور اترپردیش روانہ

دوران سفر مزدوروں کے کھانے پینے کا نظم سمیر خان پٹھان نے کیا ہے جس سے مزدرو کافی خوش ہیں۔

اس تعلق سے سے مزدوروں نے بتایا کہ 'انھیں جیسے ہی معلوم ہوا کہ مکتم پورا کے کاؤنسلر سمیر خان مزدوروں کو گھر بھیجنے کا کام کر رہے ہیں اور اس کے لیے ایک فارم پُر کروارہے ہیں تب سبھی مزدروں نے فورا فارم بھردیا'۔

مزدوروں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام مزدور بے حد پریشان ہیں اور یہاں بھوکے مر رہے تھے ایسے میں سیمر خان کی مدد سے انھیں وطن واپس جانے کا موقع ملا اس لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.