ETV Bharat / city

عدالت کے فیصلے کا انتظار: ایس ڈی پی آئی

ریاست گجرات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے صدر نے کہا کہ فیصلے کے بعد پارٹی ایجنڈے کے مطابق قدم اٹھائے گی۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 11:22 PM IST

سپریم کورٹ میں ایودھیا کیس معاملے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ 23 دن میں آجائے گا۔ سماعت مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل ختم ہوگئی۔

ایس ڈی پی آئی گجرات کے صدر عبدالحمید انصاری

اس معاملے پر ایس ڈی پی آئی گجرات کے صدر عبدالحمید انصاری نے کہا کہ شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ بابری مسجد وہیں تھی اور وہیں پربابری مسجد تعمیر ہونا چاہیے۔

آج سماعت ختم ہو چکی ہے ایسے میں ہر انسان کو بابری مسجد فیصلے کا انتظار ہےاور فیصلے کے بعد ایس ڈی پی آئی پارٹی ایجنڈے کے مطابق قدم اٹھائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابری مسجد کا فیصلہ مسلموں کے حق میں آنا چاہیے ہمیں سپرم کورٹ پر پورا بھروسہ ہے اورہمیں انصاف ضرور ملے گا۔

واضح رہے کہ ایس ڈی پی آئی "پھر بنے گی بابری مسجد پھر بنے گا ہندوستان" کے سلوگن کو لے کر بابری مسجد معاملے پر گذشتہ کئی سالوں سے مہم چلا رہی ہے اور بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کی مانگ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.