ETV Bharat / city

لاک ڈاون کی وجہ سے چھوٹے تاجر پریشان حال

لاک ڈاؤن کے دوران بیس اپریل سے صنعتی اکائیوں میں کچھ راحت دیتے ہوے انہیں دوبارہ شروع کیا گیا ہے. لیکن یہ راحت شہر کے باہری علاقوں یا گاؤں میں ملیں ہیں، شہروں میں بسنے والے صنعت کار اب بھی پریشان حال ہیں۔

Small traders upset over lockdown
لاک ڈاون کی وجہ سے چھوٹے تاجر پریشان حال
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:31 PM IST

احمد آباد ایک صنعتی شہر ہے یہاں بڑے بڑے صنعتی اکائیوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں کی تعداد میں چھوٹے کاروباری اور چھوٹے دکاندار اپنا کاروبار چلا رہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ پوری طرح ختم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ان کے لیے حکومت نے کسی طرح کے کوئی اچھے پیکیج کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ایسے میں احمدآباد کے تاجروں نے حکومت سے اپنی روداد بتاتے ہوئے پیکج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو

اس تعلق سے احمدآباد کے تاجر ذاکر ارب کا کہنا ہے کہ سرکار سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ 'جو چھوٹے تاجر یا ٹریڈرز ہیں حکومت ان پر بھی غور کرے کیونکہ چپل کی صنعت کپڑے کی صنعت جیسی چھوٹی چھوٹی فیکٹری اور دکانوں کے بارے میں حکومت نے کچھ نہیں سوچا ہے۔

اس کی وجہ سے ایسے کاروبار اور اس طرح کے تاجر کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ تاجر بھی جی ایس ٹی ٹیکس اور دوسری طرح کے بل جمع کراتے ہیں لیکن انہیں ابھی تک کوئی راحت کی خبر نہیں ملی ہے۔

آئندہ لمبے وقت تک ایسے چھوٹے موٹے تاجروں کو لاک ڈاون کی وجہ سے پریشانی اور بھوک مری کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہیں ان حالات سے نجات دلانے کے لیے حکومت کو کوئی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.