ETV Bharat / city

ایس آئی او نے کووڈ ریلیف ٹاسک فورس کا آغاز کیا - جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت

جماعت اسلامی ہند کی اسٹوڈنٹ تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن نے شاہین ہیلتھ اینڈ ہائجین سوسائٹی کے اشتراک سے کورونا مریضوں کی مدد کرنے کے لیے کووڈ ریلیف ٹاسک فورس اور ہیلپ لائن سروس کی شروعات کی ہے۔

Shakeel Ahmed Rajput, President of Jamaat-e-Islami India Gujarat
جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت
author img

By

Published : May 1, 2021, 2:47 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی خطرناک طریقے سے بڑھ رہی ہے جس سے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو رہا ہے، بڑی تعداد میں لوگ کورونا وائرس سے موت کے شکار بھی ہورہے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت

ایسی سنگین صورت حال میں جماعت اسلامی ہند کی اسٹوڈنیٹ تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) نے کورونا مریضوں کی مدد کرنے کے لیے ایک کووڈ ریلیف ٹاسک فورس اور ہیلپ لائن سروس کی شروعات کی ہے۔

اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ہمارے ملک کا طبی نظام لاچار ثابت ہو رہا ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کوئی بھی اس وبا کے سامنے لڑنے سے قاصر ہے، ان حالات میں جماعت اسلامی ہند کی طلبا تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن اور شاہین ہیلتھ اینڈ ہائجین سوسائٹی کے اشتراک سے کووڈ کا سامنا کرنے کے لیے کچھ کام کی شروعات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹاسک فورس کا کچھ کام شروع کیا ہے جس میں ایک ٹیم یہ کوشش کر رہی ہے کہ کونسی ریاست میں اور کہاں کتنے آکسیجن، بیڈ، آئی سی یو کی سہولیات موجود ہیں، اس کا ڈاٹا حاصل کرکے ہیلپ لائن نمبر پر آنے والی ڈیمانڈ کو پورا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا کام علاج معالجہ کے سلسلہ میں کر رہے جس کے ذریعے ہماری کوشش یہ ہے کہ آکسیجن کے سلنڈر کیسے مہیا ہو سکتے ہیں، آکسیجن کی سپلائی کیے جا سکتے ہیں یا نہیں اور ہم خود آکسیجن پلانٹ کر سکتے ہیں یا نہیں اس پر ابھی ہم اسٹڈی کر رہے ہیں اور اس کے بعد کچھ دنوں میں ہم احمدآباد میں ایک کووڈ سینٹر بھی شروع کرنے والے ہیں۔

شکیل احمد راجپوت نے مزید کہا کہ تیسرا کام گائڈنس سینٹر کا کر رہے ہیں ہیں جس میں ہم آن لائن مریضوں کی رہنمائی کر رہے ہیں، ڈاکٹروں سے ان کی بات کرا رہے ہیں، اس کے علاوہ ہماری ٹیم گھر پر بھی جاکر مریضوں سے ملاقات کر رہی ہے اور مریض کی ملاقات کے بعد انہیں علاج کیسے کرانا ہے یا آکسیجن کی ضرورت ہے یا نہیں ہاسپٹل میں داخل ہونے کی ضرورت ہے یا نہیں اس پر رہنمائی کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کے ہم بڑے پیمانے پر لوگوں میں بیداری کا کام بھی کر رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اس کے باوجود لوگوں میں غفلت دیکھی جا رہی ہے تو ہم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ اس تعلق سے لوگوں میں بیداری پیدا کی جائے جس میں ہم خط وکتابت، میڈیا کے ذریعے کورونا کی گائیڈ پر عمل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

شکیل احمد راجپوت کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو حالیہ دور میں پریشانیاں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں اور مریضوں کو جس پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس تعلق سے ہم حکومت اور کلیکٹر کو میمورنڈم بھی جلد از جلد دینے والے ہیں تاکہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم ہو سکے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ جو لوگ بھی اس کام کے لیے امداد دینا چاہتے ہیں ان کے لیے ہم نے کووڈ کیئر فنڈ اکاونٹ نمبر کا انتظام کیا ہے وہ اس پر اپنی امداد ہمیں فراہم کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.