ETV Bharat / city

صنعتی یونٹز دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کے جمال پور کھاڑیہ اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے عمران کھیڑا والا نے گجرات کے وزیراعلی وجے روپانی کو ایک خط لکھ کر دانی لمڈا جمال پور نارول جیسے ریڈ زون والے علاقوں میں واقع صنعتی یونٹز دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں مناسب گائیڈ لائن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

author img

By

Published : May 15, 2020, 8:07 PM IST

Breaking News

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے وزیراعلیٰ کو خط میں لکھا ہے کہ 'ہمارے اسمبلی حلقے یعنی جمال پور اور نارول دانی لمڈا چنڈولا جیسے علاقوں میں بڑی تعداد میں صنعتی یونٹز، فیکٹریز، کارخانے وغیرہ موجود ہیں۔ یہاں بڑی تعداد میں مزدور کام کرتے ہیں۔ انہیں روزگار ملے اور ان کی زندگی آسانی سے آگے بڑھے اس کے لیے ریاستی حکومت ریڈ زون میں موجود صنعتی اکائیوں کو شروع کرنے کے لئے جلد از جلد ایک گائیڈ لائن یا پالیسی بنائیں اور یہاں موجود صنعتی اکائیاں دوبارہ شروع کریں'۔

صنعتی اکائیاں دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ احمدآباد کے نارول، دانی لمڈا، چنڈول جیسے علاقوں میں بڑی تعداد میں غیر ریاستی مزدور روزی روٹی کمانے کے لئے آباد ہیں، جو فیکٹری اور دوسرے صنعتی اکائیوں میں کام کر رہے تھے لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد صنعتیں اور کارخانے بند ہونے کی وجہ سے انہیں کھانے پینے میں بہت ساری تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے وہ اس شہر کو چھوڑ کر اپنے وطن جا رہے ہیں۔

اس حالات کے پیش نظر رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے وزیراعلیٰ وجے روپانی کو خط لکھا ہے اور یہ مزدور شہر چھوڑ کر نہ چلے جائیں اور انہیں دوبارہ روزگار ملے اس کے لیے لئے صنعتیں شروع کرنے کا مطالبہ حکومت سے کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.