ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے دوران جمعیت علمائے ہند گجرات کی خدمات پیش پیش - گجرات میں جمعیت علماء ہند

کورونا وائرس کے قہر اور لاک ڈاؤن کے دوران ہر شخص کو مشکل حالات و تنگی کا سامنا کرنا پڑا، ایسے می‍ں لاک ڈاؤن کے اول دن سے جمعیت علمائے ہند نے مزدوروں اور غریبوں کے لئے ملک گیر سطح پر کام کیا۔

Services of Jamiat Ulema-e-Hind Gujarat during lockdown
لاک ڈاؤن کے دوران جمعیت علمائے ہند گجرات کی خدمات پیش پیش
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 2:19 PM IST

جمعیت علماء ہند کی سبھی یونٹوں نے اپنے اپنے علاقوں اور ریاستو‍ں میں ضرورتمندوں کو راشن کٹس اور بے یارو مدد گار لوگوں کے درمیان پکا ہوا کھانا تقسیم کیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران جمعیت علمائے ہند گجرات کی خدمات پیش پیش

اس دوران گجرات میں جمعیت علماء ہند نے اپنی خدمات انجام دیتے ہوے پونے نو کروڑ کی راشن کٹس تقسیم کی ہے۔

اس تعلق سے تفصیلی معلومات دیتے ہوے جمعیت علماء ہند گجرات کے سکریٹری محمد اسلم قریشی نے بتایا کہ جیسے ہی کورونا کے قہر نے دستک دی اور ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ویسے ہی جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جمعیت علماء ہند کے تمام ذمہ داران سے بات چیت کر منصوبہ بنایا اور لاک ڈاؤن سے پریشان حال غریب عوام و بے یارو مددگارو‍ں کی مدد کی۔

انہوں نے بتایا کہ گجرات میں بھی جمعیت علماء ہند گجرات کے صدر کی قیادت میں گجرات کے ہر اضلاع کے ہر علاقوں میں سروے کر راشن کٹس تقسیم کی گئی۔ تقریبا پونے نو کروڑ روپے کی راشن کٹس صرف گجرات میں غریبوں کو تقسیم کی گئی ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے اور لوگوں کی دعائیں ملی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب جب لاک ڈاؤن سے راحت مل گئی ہے تو ہم نے راشن کٹس تقسیم کرنا بند کردیا ہے لیکن اگر کسی ضرورت مند کو شدید ضرورت ہوگی تو ہم ان کی ضرور مدد کریں گے، کیونکہ ہمیشہ سے ہی ضرورتمندوں کے ساتھ جمعیت علمائے ہند کھڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.