ETV Bharat / city

احمدآباد: کورونا کے دور میں ایم آئی ایم کے کاؤنسلرز کی خدمات - گجرات بلدیاتی انتخابات میں جیتے کاؤنسلرز کی خدمات

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں قدم رکھ کر احمدآباد میں سات نسشتوں پر جیت حاصل کی۔

کورونا کے دور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کاؤنسلرز کی خدمات

author img

By

Published : May 28, 2021, 9:19 PM IST

مجلس اتحادالمسلمین کے لیے گجرات بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی کامیابی کی بات یہ رہی کہ بحیثیت ایک نئی پارٹی ہونے کے اس نے کانگریس کا گڑھ مانے جانے والی جمال پور سیٹ سے کانگریس کے چاروں امیدواروں کو ہرا کر جیت حاصل کی اور یہاں سے کانگریس کا صفایا کیا۔

کورونا کے دور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کاؤنسلرز کی خدمات

جمال پور علاقے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے دو کاونسلرز ہیں، ان میں سے ایک مشتاق کھادی والا دوسری بینا بین پرمار ہیں۔

مجلس اتحادالمسلمین نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 21 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جس میں سے 7 امیدواروں کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی اوران میں ایک غیر مسلم دلت امیدوار بینا بین پرمار تھی، وہ بھی بلا تفریق اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے بہتر کام انجام دے رہی ہیں۔

اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین جمالپور کے کاؤنسلر مشتاق کھادی والا کا کہنا ہے کہ 'میم سے قبل یہاں کانگریس کے کاونسلرز اقتدار میں تھے لیکن انہوں نے جو کام نہیں کیا وہ کام اب ہم پورا کر رہے ہیں۔ ہم ہر روز اپنے علاقے کا دورہ کرتے ہیں اور لوگوں کے مسائل کو سن کر اسے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

خاص طور سے کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہم نے آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کے لیے ضرورت مندوں کو آکسیجن تقسیم کیا ہے۔ مختلف علاقوں میں سینیٹائز کا کام کیا ہے۔ کورونا کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا کی، ماسک بھی تقسیم کیا، آیورویدک دوائیں بھی دیں اور سب سے بڑا کام ہم چاروں کاونسلرز نے 12 لاکھ کا بحٹ محکمہ صحت کو دیا، تاکہ ان پیسوں سے وہ ہسپتال میں سامان خرید سکیں۔

وہیں، جمال پور سے مجلس اتحادالمسلمین کی کاونسلر بینا بین پرمار کا کہنا ہے کہ میں نے مشتاق کھادی والا کے ساتھ مل کر کورونا کے دور میں ہر ممکن کام کو انجام دیا۔ آکسیجن سلینڈر کی تقسیمِ، دوائیاں، ماسک اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی ہے۔

اس کے علاوہ عوام کے بجلی، پانی ودیگر مسائل کو ہر روز ہم حل کرتے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن میں عوام کے مسائل کو بتاتے ہیں اور اگر جلدی کام نہیں ہوتا تو عوام کا کام لڑ جھگر کر کراتے ہیں، اس تین ماہ کے دوران علاقے کے ہر مسائل کو حل کرنے کا کام ہم کر رہے ہیں۔

وہیں، مقامی لوگوں نے کہا کہ ان لوگوں نے کورونا اور لاک ڈاؤن میں خوب بہترین کام کیا۔ ان کاونسلرز نے لوگوں کے مسائل کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ کسی طرح کا بھید بھاؤ کیے بغیر یہاں کام ہو رہا ہے جو کانگریس نے نہیں کیا وہ کام بھی یہ لوگ پورا کر رہے ہیں اس لیے جمال پور کے لوگ ان کے کام و خدمات سے کافی خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.