ETV Bharat / city

وزیراعظم مودی کے لیے احمدآباد کی مسلم خواتین کی راکھی

ملک بھر میں 22 اگست کو رکشا بندھن کا تہوار منایا جائے گا ایسے می‍ں احمدآباد کے جمال پور علاقے میں رہنے والی مسلم خواتین نے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے چاندی کی راکھی تیار کی ہے اور وزیراعظم نریندر کا ایک مجسمہ بھی بنایا جس کے ہاتھوں پر راکھی کو باندھا جائے گا۔

وزیراعظم مودی کے لیے احمدآباد کی مسلم خواتین کی راکھی
وزیراعظم مودی کے لیے احمدآباد کی مسلم خواتین کی راکھی
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 11:04 PM IST

اس تعلق سے مسلم خواتین نے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 7 برسوں سے احمدآباد کے جمالپور سے ہم وزیراعظم نریندرمودی کو راکھی بھیج رہے ہیں۔ نریندر مودی جب گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تب بھی انہیں رکشا بندھن کے موقع پر مسلم خواتین کی جانب سے راکھی بھیجی جاتی تھی۔

وزیراعظم مودی کے لیے احمدآباد کی مسلم خواتین کی راکھی
وزیراعظم مودی کے لیے احمدآباد کی مسلم خواتین کی راکھی
وزیراعظم مودی کے لیے احمدآباد کی مسلم خواتین کی راکھی
احمدآباد کی مسلم خواتین نے بناءی وزیراعظم نریندر کے لیے راکھی

انہوں نے کہا کہ اس سال ہم نے چاندی کی راکھی بنائی ہے۔ اس راکھی کو ہم رکشا بندھن کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو بذریعہ کوریئر بھیجیں گے۔ وزیراعظم ہم سب کے بھائی ہیں اور وہ ملک کےلیے بہتر کام کررہے ہیں جبکہ ہم ان سے ملنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی کا ابھینو اور روبینہ کے تعلق سے متنازع بیان

ان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ، وزیراعظم نریندر مودی سے مل کر ان کے ہاتھ پر راکھی باندھنا چاہتی ہیں لیکن یہ ممکن نہیں ہے، اسی لیے ہم نے مودی کا اسٹیچیو بنایا ہے اور اس مجسمہ کے ہاتھ پر ہم راکھی باندھیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان مسلم خواتین کا وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کا خواب کب پورا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.