ETV Bharat / city

گجرات: راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری - دارالحکومت گاندھی

گاندھی نگر کے اسمبلی کامپلیکس میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری
author img

By

Published : Jul 5, 2019, 4:08 PM IST

ریاست گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے گاندھی نگر سے اور اسمرتی ایرانی کے امیٹھی سے رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد یہ سیٹیں خالی ہوئی تھیں۔

ووٹنگ کا آغاز آج صبح نو بجے سے ہوا اور چار بجے تک جاری رہے گا، ووٹوں کی گنتی کا عمل پانچ بجے سے شروع کیا جائے گا۔

ریاستی وزیر سوربھ پٹیل، پردیپ سنگھ جڈیجا اور بی جے پی رکن اسمبلی ارون سنگھ رانا نے سب سے پہلے ووٹ ڈالے۔

بی جے پی نے اس نشست سے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور او بی سی رہنما جگلاجی ٹھاکر کو میدان میں اتارا ہے جبکہ کانگریس نے چندریکا چوڑاسما اور گورو پانڈیا کو میدان میں اتارا ہے۔

ان سیٹوں پر الگ سے انتخابات کرائے جارہے ہیں، امیدوار کو جیت حاصل کرنے کے لیے 50 فیصد ووٹوں کا حاصل کرنا ضروری ہے ، جیت کے لیے امیدوار کو88 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔

کانگریس نے دو دن قبل اپنے 71 رکن اسمبلی میں سے 65 اراکین اسمبلی کو ایک ہوٹل میں ٹھہرا دیا تھا یہ اراکین اسمبلی آج 10.30 بجے اپنے ووٹ دالنے کے لیے اسمبلی کامپلیکس پہنچے۔

الیکشن افسران کے مطابق تین اراکین اسمبلی کو متعدد وجوہات کی بنأ پر ووٹ ڈالنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

Intro:Body:

NOMAN 2

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.