ریاست گجرات میں حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرکے لوگوں کو سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے پر روک لگا دی ہے۔
سماجی کارکن امتیاز خان پٹھان نے کہا کہ آج حکومت لوگوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے اس لیے ریاست میں دفعہ 144 نافذ کرکے ہماری مخالفت کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایسے حالات میں ریاستی عوام نے پتنگوں پر سی اے اے، این ار سی اور این پی آر کے خلاف نعرے لکھ کر انوکھے طریقے سے مظارہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس تعلق سے الپ سنکھیک ادھیکار منچ کے کنوینر شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ حکومت ہمیں زمین پر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کرنے سے روک رہی لیکن ہم پرندوں کی طرح آسمان میں پتنگے اڑا کر اس کی پر زور مخالفت کریں گے۔
واضح رہے کہ اب تک اس طرح کی 35 ہزار پتنگے لوگوں نے خرید لی ہے اور لوگ چاہتے ہیں کہ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف نعروں سے چسپاں یہ پتنگیں خریدی جائیں اور ہواوں میں اڑائی بھی جائیں۔
اس تعلق سے سماجی کارکن امتیاز خان پٹھان نے کہا کہ آج حکومت لوگوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے اس لیے ریاست میں دفعہ144 نافذ کرکے ہماری مخالفت کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔