ETV Bharat / city

موٹیرا اسٹیڈیم میں آف لائن ٹکٹ بکنگ کا آغاز

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 8:48 PM IST

بھارت اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ نجی ویب سائٹ اور بی سی سی آئی کی ویب سائٹ پر ہی آن لائن فروخت ہو رہے تھی لیکن آج سے احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں آف لائن ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

offline ticket booking begins at motera stadium for third test match
موٹیرا اسٹیڈیم میں آف لائن ٹکٹ بکنگ کا آغاز

بھارت اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آف لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی، ابھی تک میچ کے لیے ٹکٹ نجی ویب سائٹ اور بی سی سی آئی کی ویب سائٹ پر آن لائن فروخت کی جارہی تھی۔

احمد آباد کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے بین الاقوامی ٹیسٹ میچ پر احمد آباد کے باشندے کافی پرجوش ہیں، لوگوں نے 300 روپے سے لے کر ایک ہزار روپے تک کے ٹکٹ خریدے، شائقین کی سہولت کے لیے 15 ٹکٹ کاؤنٹر بھی بنائے گئے تھے۔

وہیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 25،000 گاڑیوں کی گنجائش کا بھی انتظام کیا گیا ہے، لیکن پارکنگ کے لیے کوئی ٹکٹ کاونٹر نہیں بنائے گئے تھے، گیٹ پر سکیورٹی نے شائقین کو بتایا کہ پارکنگ کا ٹکٹ میچ کے دن آمد پر ہی بنایا جائے گا، انتظامیہ نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے 50 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی منظوری دی ہے، انگلینڈ کو یہاں دو ٹیسٹ اور پانچ ٹی ٹونٹی میچ کھیلنا ہیں۔

بھارتی سلیکٹرز نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر کو وجے ہزارے ٹرافی کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ امیش یادو کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.