محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جینت سرکار نے بتایا کہ ملک کے ریاست کیرالہ میں تقریبا پانچ جون سے مانسون شروع ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے 15 سے 20 دن کے بعد جنوبی گجرات میں بارش شروع ہونے کا امکان ہے اور نرمدا میں غیر موسمی بارش شروع ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مانسون بھارت کے جنوب مغربی کنارے سے شروع ہوگا اور جون اور ستمبر کے درمیان تک بھارت کے ستر فیصدی حصے پر محیط ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے رواں برس اوسطاً 96% بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔