ETV Bharat / city

گجرات بلدیاتی انتخابات: ایم آئی ایم 24 سیٹوں پر کامیاب - ایم آئی ایم 24 سیٹوں پر کامیاب

گجرات بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی اسدالدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کے کل 17 امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، موڑاسا سے 9 امیدوار، گودھرا سے 7 امیدوار اور بھروچ سے 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

mim wins 24 seats in gujarat local body elections
گجرات بلدیاتی انتخابات: ایم آئی ایم 24 سیٹوں پر کامیاب
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 10:19 PM IST

ریاست گجرات میں آج دوسرے مرحلے میں ہوئے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں بی جے پی کو بڑے پیمانے پر سبقت حاصل ہوئی، لیکن گجرات میں پہلی مرتبہ انتخابات لڑنے والی اسدالدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کو بھی شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے، گجرات میں گودھرا، موڑاسا اور بھروچ میں ایم آئی ایم کے کل 17 امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

گودھرا یہ وہی شہر ہے جہاں 2002 میں سابر متی ایکسپریس ٹرین جلائی گئی تھی، جس میں 59 کارسیوک ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد پورے گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ اس سانحہ کو 19 سال مکمل ہوگئے اور پہلی مرتبہ اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گودھرا میں ضلع پنچایت اور نگر پالیکا کے انتخابات کے لیے 8 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں کھڑا کیا تھا، جن میں سے اس کو سات سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

mim wins 24 seats in gujarat local body elections
گجرات بلدیاتی انتخابات: ایم آئی ایم 24 سیٹوں پر کامیاب

ایم آئی ایم نے گجرات کے شہر بھروچ میں 12 امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا، جن میں سے 9 امیدواروں کو جیت حاصل ہوئی ہے اور بھروچ میں 4 امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا تھا جن میں سے 1 امیدوار کو جیت حاصل ہوئی یے، مجموعی طور پر آج گجرات کی 17 سیٹوں پر زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

احمدآباد میں 21 میں سے 7 امیدوار کامیاب
موڑاسا میں 12 میں سے 9 امیدوار کامیاب
گودھرا میں 8 میں سے 7 امیدوار کامیاب
بھروچ میں 4 میں سے 1 امیدوار کامیاب

ایم آئی ایم گجرات بلدیاتی انتخابات میں کل 24 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی، واضح رہے کہ اسدالدین اویسی نے گجرات کے شہر احمدآباد، گودھرا اور موڑاسا میں گزشتہ ماہ انتخابی جلسہ کیا تھا جس کی وجہ سے آج مجلس کو اتنی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.