اس تعلق سے جمیعت علماء ہند گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری کا کہنا ہے کہ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے ذریعے ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج بھی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احمد آباد کے شاہ عالم میں بغیر اجازت کے ریلی نکالنے کے بعد جو ہنگامے برپا ہوئے اس میں بڑی تعداد میں پولیس نے لوگوں کو حراست میں لے لیا، جس میں بہت سے بے قصور اور معصوم بھی شامل ہیں۔
ایسے میں ڈی جی پی کو میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا گیا کہ ہم کسی گنہگار کو بچانے نہیں آئے ہیں لیکن کوئی بے گناہ اس کا شکار نہ بنے اس کا بھی خیال رکھا جائے۔ تو ڈی جے پی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جو ممکن ہوگا وہ اس معاملے میں کیا جائے گا۔
جمیعت علمائے ہند گجرات کی جانب سے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی کا کنوینر محمد حنیف عرب کو بنایا گیا۔ جمیعت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر بے گناہ کے ساتھ جمیعت علمائے ہند کھڑی رہےگی، اور ان کی مدد بھی کرے گی ایسے میں دیکھنا یہ ہے کہ جمیعت کی کوششوں سے بے گناہ کو کتنا انصاف ملتا ہے۔