ETV Bharat / city

Ramazan 2022: خواتین ماہِ صیام کیسے گزاریں؟ - ماہ رمضان میں خواتین زیادہ وقت عبادت میں گزاریں

گجرات جماعت اسلامی ویمنس ونگ کی سکریٹری عارفہ پروین کا کہنا ہے کہ آداب صیام میں یہ بھی ہے کہ ہم ہاتھ، پیر، دل، دماغ، زبان سمیت تمام اعضائے بدن کو منکرات سے دور رکھیں اور اچھے کام کریں. خواتین کو رمضان مبارک سے حقیقی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ روزہ، نماز، تلاوت قرآن، و ذکر الٰہی کی جانب متوجہ ہوں اور غیر اہم امور سے کنارہ کشی اختیار کر لے تو پورا گھر رمضان سے فائدہ اٹھائے گا۔ During the Month of Ramadan, Women Spend More Time in Worship

عارفہ پروین
عارفہ پروین
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 2:41 PM IST

رمضان المبارک کا مہینہ سایہ فگن ہو چکا ہے، چاروں طرف مسلمانوں میں خوشی ہی خوشی ہے. ایسے می‍ں خواتین رمضان المبارک کیسے گزاریں اس پر جماعت اسلامی ہند گجرات کی ویمنس ونگ کی سیکریٹری عارفہ پروین نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ During the Month of Ramadan, Women Spend More Time in Worship۔ عارفہ پروین نے کہا کہ جس طرح مردوں پر روزہ رکھنا فرض ہے، ویسے ہی خواتین پر بھی روزہ فرض ہے اور جس طرح مردوں کو رمضان المبارک میں کثرت سے اعمال خیر انجام دینا چاہیے ویسے ہی خواتین کو بھی اعمال خیر انجام دینا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں کثرت سے عبادت کرنی چاہیے، باالخصوص خواتین تلاوت قرآن کریم، ذکر و اذکار، صدقہ خیرات، فرائض کی ادائیگی اور واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔

عارفہ پروین

انہوں نے مزید کہا کہ آآداب صیام میں یہ بھی ہے کہ ہم ہاتھ، پیر، دل، دماغ، زبان سمیت تمام اعضائے بدن کو منکرات سے دور رکھیں اور اچھے کام کریں. خواتین کو رمضان مبارک سے حقیقی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ روزہ، نماز، تلاوت قرآن، و ذکر الٰہی کی جانب متوجہ ہوں اور غیر اہم امور سے کنارہ کشی اختیار کرلیں تو پورا گھر رمضان سے فائدہ اٹھائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر خواتین ماہ صیام میں کھانا بنانے، افطاری تیار کرنے میں صرف کردیتی ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنا وقت عبادات و ریاضت میں گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں خواتین کو شب و روز کا نظام الاوقات تیار کرنا چاہیے، تاکہ آپ کو تفسیر قرآن، نماز کی ادائیگی، ذکر الٰہی، افطار کی تیاری اور سحر کی تیاری وغیرہ میں آسانی ہو اور زیادہ سے زیادہ وقت عبادت و ریاضت میں گزار سکیں۔

مزید پڑھیں:Spiritual Virtues of Ramadan: رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.