ETV Bharat / city

گجرات میں 24 گھنٹے میں سالانہ اوسط سے 8 فیصد زیادہ بارش - گجرات میں موسلا دھار بارش

ریاست گجرات میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں مانسون کے سالانہ اوسط سے 8 فیصد سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Heavy rains in Gujarat
گجرات میں 24 گھنٹے میں سالانہ اوسط کے 8 فیصد سے زیادہ بارش
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 4:12 PM IST

محکمہ موسمیات نے آج بھی ریاست گجرات کے متعدد مقامات پر موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے، ندی، نالوں میں طغیانی کے دوران 100 سے زیادہ باندھ ہائی الرٹ پر ہیں، 300 سے زیادہ سڑکیں بند ہیں، بڑی تعداد میں لوگوں کو نشیبی علاقوں سے منتقل کردیا گیا ہے، امدادی کاموں کے لیے این ڈی آر ایف کے ایک درجن سے زائد دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ریاستی وزیر برائے محصولات کوشک پٹیل نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی طرف سے موصولہ سرکاری اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تمام 33 اضلاع کے 251 تعلقہ میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ ضلع جام نگر کے جوڑیا علاقے میں 338 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مانسون کی برسات کی 100 فیصد بارش کا تناسب عبور ہوگیا ہے۔

آج صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بارش والے 198 تعلقہ میں راجکوٹ کے گوندل میں سب سے زیادہ 159 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دوارکا کے بھانود میں 123 ملی میٹر، جام نگر کے جام جودھ پور میں 108ملی میٹر، ضلع کچھ کے لکھپت میں 89 ملی میٹر اور موربی میں 84 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.