ETV Bharat / city

احمدآباد: کرفیو میں توسیع نہ کرنے کا مطالبہ - کرفیو میں توسیع نہ کرنے کا مطالبہ

رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے وزیراعلیٰ وجے روپانی کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ 24 اپریل سے ماہ رمضان شروع ہونے والا ہے، اس لیے احمدآباد میں کرفیو میں توسیع نہ کی جائے۔

gyasuddin shaikh
رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 9:23 PM IST

ریاست گجرات کا احمدآباد شہر کورونا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے. جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 1248 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کی وجہ سے احمد آباد کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے. 21 اپریل کو احمدآباد کے کرفیو کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حالات کے پیش نظر کرفیو میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

احمد آباد کے رکن اسمبی غیاث الدین شیخ نے وزیراعلیٰ وجے روپانی کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ 24 اپریل سے ماہ رمضان شروع ہونے والا ہے اس لیے احمدآباد میں کرفیو میں توسیع نہ کی جائے۔

gyasuddin shaikh demand for curfew not extended in Ahmedabad
رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ کا وزیراعلیٰ وجے روپانی کو خط

انہوں نے وزیراعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ عوام لاک ڈاؤن میں پورا تعاون دے رہی ہے اور کرفیو میں بھی سختی سےعمل کر رہی ہے۔

احمد آباد کے وال سیٹی ایریا میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے گزشتہ دنوں وجے روپانی نے میٹنگ کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں 21 اپریل تک عوام کے حق کے لیے کرفیو لگایا گیا تھا ایسے میں اب 24 اپریل کو ماہ رمضان کی شروعات ہونے کی وجہ سے کرفیو میں توسیع نہ کرنے کی گزارش کی ہے

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں یقین دہانی دلاتا ہوں کہ رمضان کے دوران بھی عوام لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کریں گے.

انھوں نے اس کے علاوہ مطالبہ کیا کہ رمضان کے دوران تیز دھوپ میں لوگوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے کے لیے دوپہر ایک سے چار بجے میں نکلنا نہ پڑے اس کے لیے صبح کا کوئی وقت طے کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.