گزشتہ روز بھی5 نئے مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد اب کل تعداد متاثرین کی 82 پہنچ چکی ہے۔ کورونا وائرس کے تعلق سے پرنسپل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفر گجرات ڈاکٹر جینتی روی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد کے تعلق سے جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دن گجرات کے لیے کافی مشکل ہو سکتے ہیں، ہمیں کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
تاہم اس تعلق سے اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک گجرات میں87 مثبت کیسز درج ہوچکے ہیں اور کورونا وائرس سے اب تک7 لوگوں کی گجرات میں موت ہو چکی ہے۔ اطلاع کے مطابق احمدآباد، سورت اور بھاونگر، وڈودرا میں بھی کورونا کے سبب 7افراد ہلاک ہوے ہیں۔ اور گجرات میں نیے 5 پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس سے سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ احمدآباد میں اب تک 3 اموات درج کی گئی ہے۔ اس تعلق سے حکومت نے فیصلہ لیا ہے کے گجرات کے ہر اضلاع میں کووڈ 19کے ہسپتال تیار کئے جائیں گے۔اب تک گجرات میں 19 ہزار 661 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔