ایس پی اجیت راجین نے بتایا کہ بس بارش کے دوران پھسل کر ترشولیا گھاٹ کے نزدیک پلٹ گئی۔ اس حادثے میں کم سے کم 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
پالن پور پولیس نے بتایا کہ 'بس میں 53 افراد سوار تھے جو امباجی سے درشن کرکے واپس آنند کے اسودر لوٹ رہے تھے۔ یہ دانتا کی جانب جارہی تھی تبھی پلٹ گئی۔ زخمیوں میں سے کئی کو پالن پور اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔'
اس سے پہلے بناس کانٹھا ضلع کے ڈیسا دیہی علاقے میں کچواڈا تین راستے کے پاس ایک کمانڈر جیپ اور ٹرک کی ٹکر میں جیپ میں سوار پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جن میں تین خواتین شامل تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے آج وسطی گجرات کے کھیڑا ضلع میں کار اور ٹرک کی ٹکر میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔