ETV Bharat / city

احمدآباد: سیدی سعید کی جالی والی مسجد کے باہر فوڈ پیکٹ تقسیم - احمدآباد کے صوفی پیر مشاہید احمد شاہ قادری

احمدآباد کے صوفی پیر مشاہید احمد شاہ قادری گزشتہ ڈھائی ماہ سے سیدی سعید کی جالی والی مسجد کے باہر کافی تعداد میں یومیہ مزدوروں اورغریبوں کو مفت میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔

food distribution at sidi saeed ki jali wali masjid in ahmadabad
احمدآباد: سیدی سعید کی جالی والی مسجد کے باہر فوڈ پیکٹ تقسیم
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 1:50 PM IST

ریاست گجرات کے احمدآباد کی سیدی سعید کی جالی والی مسجد کی سیر کرنے کے لیے کافی تعداد میں سیاح آتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد بند ہے۔

احمدآباد کے صوفی پیر مشاہید احمد شاہ قادری گزشتہ ڈھائی ماہ سے بند مسجد کے باہر کافی تعداد میں یومیہ مزدوروں اور غریبوں کو مفت میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔

احمدآباد: سیدی سعید کی جالی والی مسجد کے باہر فوڈ پیکٹ تقسیم

احمد شاہ قادری ہر روز شام میں سیدی سعید کی جالی والی مسجد کے باہر 700 سے زائد ضرورت مندوں کو فوڈ پیکٹ تقسیم کرتے ہیں۔

فوڈ پیکٹ حاصل کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پیر صاحب کے ہاتھ سے کھانا لینے کے لیے مسجد کے باہر 2 گھنٹے پہلے سے لوگوں کی قطار لگنی شروع ہپوجاتی ہے۔ ہر روز پانچ سو سے سات سو افراد فوڈ پیکٹ حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے رہتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پیر صاحب ہمارے من پسند کھانا ہمیں سے پوچھ کر بنواتے ہیں اور پھر ہمارے درمیان خود تقسیم بھی کرتے ہیں، یہ کھانا کھاکر ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے اور ہم ان کے لیے دعائیں بھی کرتے ہیں۔

صوفی پیر مشاہید احمد شاہ قادری نے کہا کہ کورونا کے دور میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے اہل و عیال کو کھویا اور لاک ڈاؤن کے سبب غریب مزدوروں نے اپنی نوکریاں بھی کھو دیں اور وہ بے سہارا ہوگئے۔ ان حالات میں گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر میں لاک ڈوان کے دوران ہم نے ان غریبوں کو فوڈ پیکٹ تقسیم کرنا شروع کیا تھا۔

اس کے بعد جیسے ہی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ویسے ہی ہمارے دو چار ساتھیوں نے سیدی سعید کی جالی والی مسجد کے باہر ضرورت مندوں کو فوڈ پیکٹ تقسیم کرنا شروع کردیا۔

انھوں نے بتایا کہ ہر روز 700 سے زائد لوگوں کو انھیں کے من پسند کا کھانا تقسیم کیا جاتا ہے اور جسے دو وقت کے کھانے کا مطالبہ ہوتا ہے اسے دو دو فوڈ پیکٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام انسانیت کے لیے کیا جارہا ہے۔ لوگوں کی تکلیف اور درد کو محسوس کرکے ان کی مدد کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اسی طرح اور بھی لوگ انسانیت کا جذبہ رکھتے ہوئے غریبوں کی مدد کرنے کے لیے ہاتھ بڑھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.