ملک میں کئی جگہوں پر ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔ اسی ضمن میں احمدآباد میں واقع مدرسہ ابن عباس میں ہجومی تشدد میں ہلاک ہوئے لوگوں کے لیے دعا کا احتمام کیا گیا۔
اس موقع پر دعا کی گئی کہ ملک میں بھائی چارہ قائم رہے اور مرنے والے تبریز انصاری کو جنت میں اعلی مقام ملے۔
انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا اس کی مخالفت ہو رہی ہے۔ ایسے میں ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن امان برقرار رہے اور ہجومی تشدد ہونا بند ہو۔
انہوں نے کہا کہ مودی صاحب حقیقی معنوں میں ملک کے اقلیتوں کا یقین قائم کریں۔
اس موقع پر مقامی فرد دانیال نے کہا کہ ہجومی تشدد میں دن بہ دی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس پر جلد سے جلد سخت قانون بنانایا جانا چاہیے۔