ETV Bharat / city

احمدآباد میں کورونا کیسز میں کمی - decrease

احمدآباد میونسپل کمشنر کے مطابق احمدآباد میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ahmeadabad
’احمدآباد میں کورونا کیسز میں گراوٹ‘
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 8:10 PM IST

گجرات میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کے ہر طرح کے مناسب اقدامات کرنے کے باوجود کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ تاہم احمدآباد شہر میں نئے کیسز میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔

احمدآباد اے ایم سی کمشنر وجئے نہرا نے بتایا کہ احمد آباد شہر میں پچھلے 5 دن سے کورونا کیسز میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے کے مقابلے میں آج صورتحال مختلف ہے۔ وجئے نہرا نے کہا کہ اس نظام کے چلنے سے کیسز میں کمی آئی ہے اور لاک ڈاؤن پر حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ کیسز کو مزید کم کیا جاسکے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ احمدآباد میں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکمل کوششیں کی جارہی ہیں۔

وجئے نہرا نے کہا کہ لاک ڈاون پر عمل پیرا ہونے کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل شہر کے علاقے میں 20،604 افراد کی اسکریننگ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی احمد آباد میں ٹیسٹنگ عالمی سطح پر آگئی ہے۔

نہرا نے بتایا کہ 673 ٹیموں نے 4.34 لاکھ افراد پر سروے کیا اور 94،247 گھروں میں چیک اپ کیا گیا ہے۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا ’’احمد آباد میں اس وقت 2،335 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ اب تک احمد آباد میں 10 مریضوں کو فارغ کیا گیا ہے جبکہ 12 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔‘‘

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ اب تک 6000 نمونے لئے جا چکے ہیں۔

لاک ڈائون سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’لازمی ماسک کے اصول پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں اب تک احمد آباد میں 21 افراد کو ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.