گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے یہاں اب تک 28 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 2822 تک جا پہنچی ہے۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اسی دوران 1126 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں کل کیسز کی تعداد 80 ہزار 942 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1131 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد اس بیماری سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 710 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14 ہزار 410 فعال کیسز ہیں، ان میں سے 78 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 14 ہزار 332 افراد کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
گجرات محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے سب سے زیادہ 175 معاملے سور ت میں سامنے آئے ہیں جبکہ احمدآباد میں 149، وڈودرا میں 89، گاندھی نگر میں 16، بھاونگر میں 27، بناس کانٹھا میں 26، راج کوٹ میں 65، سریندر نگر میں 10، پاٹن میں 10، امریلی میں 15، جام نگر میں 53، مہسانہ میں 18، کچھ میں 17 معاملوں کی تشخیص ہوئی ہے۔