ETV Bharat / city

گجرات میں کورونا سے حالات ابتر، مریضوں کی تعداد 1272 پر پہنچی - Corona record break in Gujarat, number of patients reached 1272

گجرات میں کورونا وائرس خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے۔ 19 مارچ کو گجرات میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کو آج ایک ماہ ہوگیا ہے، ایسے میں اب بہتر تیزی کے ساتھ ہر روز کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

Corona record break in Gujarat, number of patients reached 1272
گجرات میں کورونا ریکارڈ بریک، مریضوں کی تعداد 1272 پر پہنچی
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 12:04 PM IST

گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد 1272 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 48 افراد کی کوروناوائرس کے سبب موت ہو چکی ہے۔ کل شام سے 176 نئے پوزیٹیو کیسز درج کیے گئے ہیں۔ ان 1272 میں سے صرف احمدآباد کے ہی 765 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے تعلق سے آج پرنسپل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر گجرات ڈاکٹر جینتی روی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد کے تعلق سے جانکاری دی، اور کہا کہ کورونا کے تیزی سے معاملے بڑھ رہے ہیں ہمیں کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم ہاٹ اسپاٹ بھی اس لیے بنا دیے گئے ہیں اور کورونا متاثر علاقوں میں کلسٹر کردیا گیا ہے۔

تاہم اس تعلق سے اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک گجرات میں 1272 پازیٹیو کیس ہوچکے ہیں اور کورونا وائرس سے اب تک 48 لوگوں کی گجرات میں موت ہو چکی ہے۔

احمدآباد، سورت اور بھاونگر، وڈودرا، جام نگر، پہنچ مہال، پاٹن جیسے شہروں میں کورونا کے سبب 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اور گجرات میں نئے 176 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔

تاہم احمدآباد میں 765، سورت میں 156، راجکوٹ میں30، وڈودرا میں152، گاندھی نگر میں 17،کچھ میں 4، بھاونگر میں 28، مہسانہ 4، گیر سوم ناتھ 2، پوربند 3، پنچ مہال 1، پاٹن میں 15، چھوٹا ادے پور 6، جام نگر 1، موربی 1، آنند 26، سابر کانٹھا 1، داہود 2، بھروچ 21، بناس کانٹھا 8، نرمدہ 11، کھیڑا 3، موربی 1، بوٹاد 4، ارولی 1، مہی ساگر 1، اور ارولی میں 1 معاملہ درج کیا گیا ہے۔

وہیں کورونا سے مرنے والے افراد میں احمدآباد 25، سورت 6، بھاؤ نگر3، وڈودرا 7، پنچ مہال 1، جام نگر 1، پاٹن 1، گاندھی نگر 1، بوٹاد 1،کچھ1، کل 48 افراد ہیں،

تاہم اب تک گجرات میں کل 16925 افرادکو کورنٹائن کیا گیا ہے۔ جس میں سے 418 افراد پر کورنٹائن کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اب تک گجرات میں کورونا کے لیے کل 24614 لوگوں کا لیبوریٹری چیک اپ کرایا گیا ہے۔ جس میں سے 1273 پازیٹیو اور 24342 نگیٹیو معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک 88 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ تاہم احمدآباد کے کئی علاقوں کو کورونا کی وجہ سے کلسٹر کورنٹائن کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.