ETV Bharat / city

احمدآباد: ہسپتال میں آتشزدگی کی تفتیش کا حکم

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 12:30 PM IST

احمدآباد کے نورنگ پورا علاقے میں موجود شرے ہسپتال میں دیر رات آتشزدگی میں کورونا کے 8 مریض جھلس گئے۔ اس سانحہ کے بعد پولیس اور محکمہ فائر کا قافلہ موقع پر پہنچ گیا۔

ahmedabad
ahmedabad

دراصل احمدآباد کےنور پورہ علاقے میں موجود کووڈ 19 شرے ہسپتال کی چوتھی منزل پر دیر رات آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا۔ آتشزدگی کے وقت ہسپتال میں 49 مریضوں کا علاج جاری تھا جن میں سے 5 مرد اور 3 تین خواتین یعنی آٹھ مریضوں کی آتشزدگی میں جھلسنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔

اس آگ سے مرنے والوں میں اروند بھاوسار، نوین لال شاہ، لیلا وتی شاہ، عائشہ ترمیش، منو رامی، جیوتی سندھی، نریندر شاہ، عارف منصوری کا نام شامل ہے۔

آگ کے سانحے کے بعد جانچ کے لئے فورینسک ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور حادثے کو ہر زاویے سے دیکھ رہی ہے۔

اس کے علاوہ اس حادثے کے بعد فائر ٹیم اور پولس کا ایک قافلہ موقع پر پہنچا۔ فی الحال شرے ہسپتال میں علاج کرا رہے 35 سے زائد کورونا مریضوں کو فوراً شہر کے ایس وی پی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی اور احمدآباد کی میئر بیجل پٹیل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور معاملے کی معلومات حاصل کی۔

معاملے کے پیش نظر پی ایم مودی کے فون کے بعد وزیراعلی وجے روپانی اور دیگر افسران حرکت میں آگئے اور فوراً وجے روپانی نے اس معاملے کی تحقیق و تفتیش کرنے کا حکم دیے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.