ETV Bharat / city

راجیہ سبھا کے لیے امیدواروں کی پرچہ نامزدگی

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 12:03 AM IST

ریاست گجرات میں 26 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی اور کانگریس کے تمام امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

Candidate nomination for Rajya Sabha in gujrat
راجیہ سبھا کے لیے امیدواروں کی پرچہ نامزدگی

ریاست گجرات میں 26 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی اور کانگریس کے تمام امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

راجیہ سبھا کے لیے امیدواروں کی پرچہ نامزدگی

جس میں کانگریس کے سینیر ترجمان شکتی سنگھ گوہل اور سابق گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر بھرت سنگھ سولنکی اور بی جے پی سے ابھیے بھاردواج، رمیلا بارا اور نرہری امین نے پرچہ گجرات اسمبلی میں جا کر بھرا۔

دراصل آج راجیہ سبھا الیکشن کے لیے پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی اور وجے مہورت 12:39 کا تھا لیکن بی جے پی امیدوار نرہری امین کے اسمبلی میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے بی جے پی کے تمام امیدواروں نے لیٹ فارم بھرا۔

جبکہ کانگریس کے امیدوار شکتی سنگھ گوہل اور بھرت سنگھ سولنکی نے وقت پر پرچہ داخل کیا ایسے میں کانگریس کے امیدوار بھرت سنگھ سولنکی نے فارم بھرنے کے بعد دعوی کیا کہ کانگریس کے دونوں امیدواروں کو جیت حاصل ہوگی۔اور بی جے پی کو شکست ہوگی۔

دوسری جانب بی جے پی گجرات کے صدر جیتو واگھانی نے کہا کہ بی جے پی کو تمام تینوں سیٹوں پر جیت حاصل ہوکر رہے گی کیونکہ کانگریس کے اندر ہی اختلاف چل رہے ہیں۔ کانگریس کے کئی ارکان اسمبلی بی جے پی کے امیدوار کو ووٹ کریں گے۔

اس کے علاوہ پرچہ دآخل کرنے والے بی جے پی امیدوار ابھے بھردواج نے کہا کہ بی جے پی کی جیت طے ہے۔ اور وہ راجیہ سبھا الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.