ETV Bharat / city

احمد آباد: اینکر کے خلاف شکایت - اینکر کے خلاف شکایت

ریاست گجرات کے احمدآباد میں ایک نجی نیوز چینل کے اینکر پر متنازع بیان دینے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

احمد آباد
احمد آباد
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 6:22 PM IST

Updated : Jun 17, 2020, 7:03 PM IST

دراصل نیوز اینکر نے گزشتہ دنوں بھارت کے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز چشتی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے تعلق سے اپنے پروگرام میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیا تھا۔ انہوں نے اپنے پروگرام میں خواجہ غریب نواز پر متنازع تبصرہ کیا تھا جس پر نہ صرف مسلمان بلکہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کو ماننے والے ہر مذہب و سماج کے لاکھوں زائرین و عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی جس پر ملک کی مختلف ریاستوں میں اس اینکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے'۔

ویڈیو

اس سلسلے میں احمدآباد میں سماجی کارکنان و مسلم تنظیموں نے بھی اینکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ احمدآباد کے گومتی پور اور باپونگر پولیس اسٹیشن میں راہ فاونڈیشن کے کارکنان نے اس معاملے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

اس تعلق سے راہ فاونڈیشن کے رکن امیر پٹھان کا کہنا ہے کہ 'ہم خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف احمد آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں ایف آئی آر درج کرارہے ہیں۔'

وہیں فلاح شوسل چیریٹیبل ٹرسٹ کے اراکین نے کہا کہ 'ہم نے گومتی پور باپو نگر پولیس اسٹیشن میں ٹی وی چینل کے نیوز اینکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اور رکھیںال اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارا مطالبہ ہے کہ خواجہ غریب نواز کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے اینکر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ورنہ ہم اس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے'۔

Last Updated : Jun 17, 2020, 7:03 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.