ETV Bharat / city

احمدآباد: جوہاپورا میں پولس اسٹیشن کی جگہ کھیل کا میدان تعمیر کیا جائے - سونل سنیما

گجرات کے احمد آباد شہر کے جوہاپورا علاقے میں پولیس اسٹیشن کی جگہ کھیل میدان کی تعمیر کے لئے مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذمہ داروں نے ریاستی پولیس ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کا دورہ کر مطالبہ کیا۔

Ahmedabad: A playground should be constructed in place of police station in Johapura

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 2:23 PM IST

احمدآباد: مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے ایک وفد نے گاندھی نگر میں گجرات کے اسٹیٹ پولس کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کا دورہ کر مطالبہ کیا کہ احمدآباد میں سونل روڈ پر نئی پولس چوکی کا تعمیراتی کام کو روکا جائے اور اس کی جگہ پر چھوٹے بچوں کے لیے کھیل کا میدان بنایا جائے۔

اس سلسلے میں مائناریٹی کارڈیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ احمدآباد شہر میں ایک جوہاپورا نام کا علاقہ ہے، یہ علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور پُرامن علاقہ ہے، اس علاقے میں سونل روڈ پر سونل سنیما کے سامنے ایک کھلی جگہ تھی۔ پہلے سے ہی علاقے کے آس پاس پولیس اسٹیشن موجود ہیں لیکن علاقے میں 2 سے 3 کلومیٹر تک ایک بھی کھیل کود کا میدان موجود نہیں ہے، یہاں کوئی سرکاری ہیلتھ سب سینٹر نہیں ہے اور نہ ہی ای سی سی پالیسی کے مطابق کوئی آنگن واڑی سینٹر ہے۔

ایسے میں جوہاپورا علاقے کے بچوں کے لئے کھیل کا میدان مہیا کرائے جانے کی جگہ پولس چھاؤنی بناکر بچوں کے دل میں اور وہاں کے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے؟
ہماری درخواست ہے کہ اس سرکاری جگہ پر بچوں کے لئے کھیل میدان، گورنمنٹ ہیلتھ سب سینٹر، آنگن واڑی سینٹر بنایا جائے جس سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.