ETV Bharat / city

کووِڈ کیئر سینٹر سے ایک کورونا پوزیٹیو فرار - ریاست گجرات کے شہر احمدآباد

احمدآباد کے سمرس ہاسٹل میں بنے کووڈ کیئر سینٹر سے ایک مریض فرارہوگیا، جسکی تلاش جاری ہے

کووِڈ کیئر سینٹر سے ایک کورونا پوزیٹیو فرار

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:04 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے یونیورسٹی علاقے میں کووِڈ کیئر سینٹر سے ایک کورونا پوزیٹیو مریض فرار ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ 'سمرس ہاسٹل' میں بنے کوووِڈ کیئر سینٹر سے ایک مریض منگل کی دیر رات فرار ہو گیا۔ معاملہ درج کرکے اس کی تلاش جاری ہے۔

فرار شخص کو اس کے گھر اور رشتہ داروں کے یہاں ڈھونڈا گیا لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ مریض کے فرار ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

اسی طرح 29 مئی کو بھی ایک کورونا پوزیٹیو مریض اسی کووِڈ کیئر سینٹر سے فرار ہو گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر احمدآباد میں گذشتہ شام تک 14 ہزار 952 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور اس وائرس سے 1ہزار 66 اموات درج کی جا چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.