ETV Bharat / city

AAP Road Show in Gujarat: کیجریوال کی نظریں گجرات پر، احمد آباد میں کیا روڈ شو

پنجاب میں شاندار انتخابی فتح کے بعد، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اب اپنی نظریں گجرات پر گاڑ دی ہیں، جہاں اس سال کے آخر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 2:27 PM IST

AAP Road Show in Gujarat
کیجریوال کی نظریں گجرات پر، احمد آباد میں کیا روڈ شو

عآپ کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے ہمراہ ہفتہ کے روز احمد آباد میں سابرمتی آشرم کا دورہ کیا اور ایک روڈ شو بھی کیا جسے انہوں نے 'ترنگا یاترا' کا نام دیا ہے۔

روڈ شو کے دوران مسٹر کیجریوال نے گجرات کے ووٹروں سے دہلی اور پنجاب کی طرح اپنی پارٹی کو موقع دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں یہاں کسی پارٹی پر تنقید کرنے نہیں آیا ہوں۔ میں یہاں بی جے پی کو ہرانے نہیں آیا ہوں۔ میں کانگریس کو ہرانے نہیں آیا ہوں۔ میں گجرات کو فتح کرنے آیا ہوں۔ ہمیں گجرات میں بدعنوانی کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی 25 سالہ حکومت ریاست سے بدعنوانی کو ختم کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسٹر بھگونت مان نے کہا، “دہلی اور پنجاب کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ اب ہم گجرات کی تیاری کر رہے ہیں"۔

یہ بھی پڑھیں:

2017 میں، 182 رکنی گجرات اسمبلی میں بی جے پی نے 99 نشستیں حاصل کی تھیں اور کانگریس کو 77 نشستیں ملی تھیں۔ پارٹی سے بغاوت کے بعد کے ضمنی انتخابات میں شکست کی وجہ سے کانگریس کی سیٹوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے، جب کہ بی جے پی کی سیٹیں بڑھ کر 112 ہو گئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.