ETV Bharat / city

ماسک نہ پہنے پر جرمانہ: عمران کھیڑا والا کا وزیر اعلی سے سوال

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 10:04 PM IST

ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے اعلان کیا ہے کہ 11 اگست سے ماسک نہ پہننے والوں سے 1000 روپے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ ان کے اس اعلان پر ایم ایل اے عمران کھیڑا والا نے کئی سوال اٹھائے ہیں اور حکومت کو نشانہ بنایاہے۔

'ماسک نہ پہنے پر ہزار روپے کا جرمانہ'، عمران کھیڑا کا وزیر اعلی سے سوال

احمد آباد کے جمال پور کھاڑیہ علاقے کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے کہا کہ' میں وزیر اعلی سے کہنا چاہتا ہوں کہ 1000 روپے کی رقم بہت بڑی رقم ہے۔

'ماسک نہ پہنے پر 1000 روپے کا جرمانہ'

انہوں نے کہاکہ' کورونا وائرس کے دور میں اقتصادی بحران کے سبب گزشتہ پانچ چھ ماہ سے لوگوں کے حالات بہت خراب ہوچکی ہے ان حالات کے پیش نظر اگر ان لوگوں سے ایک ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے تو وہ کیسے اسے ادا کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ' میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کے ایک طرف آپ ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ وصول کرنے کا اعلان کر رہے ہیں تو دوسری جانب گذشتہ چار دنوں سے شرے ہاسپٹل میں آگ لگنے سے آٹھ افراد کی موت ہو جانے پر بھی اب تک شرے ہاسپٹل کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی.

انہوں نے کہاکہ' اس حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ اب تک امید لگائے بیٹھے ہیں کہ انہیں انصاف ملے گا اور اس معاملے پر ایف آئی آر درج ہو گئی اور گنہگاروں کو سزا ملے گی لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت گنہگاروں کو بچانا چاہتی ہے اس لیے اب تک ایف آئی آر داخل نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ' حکومت گجرات ہائی کورٹ کے حکم کا انتظار کر رہی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو ہدایت دے تب شرے ہاسپٹل کے خلاف شکایت درج ہوگی۔

مزید پڑھیں:

سچن پائلٹ کی راہل اور پرینکا سے ملاقات، صلح کے آثار بڑھے

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کورونا وائرس کے دور میں ماسک نہ پہنے والوں سے جرمانہ تو وصولہ جائے لیکن جرمانے کی رقم میں کچھ کمی کی جائے کیونکہ ایک ہزار روپے کا جرمانہ کوئی غریب انسان ادا نہیں کر سکے گا اور اس کی وجہ سے بہت سارے مسئلے بھی کھڑے ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.